Post Views: 85
کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی شخصیات اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس منیب اختر یہ ذمہ داریاں اس وقت تک انجام دیں گے جب تک چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک دورے سے واپس نہیں آجاتے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔







