ترنڈہ: کار کی سٹپنی میں ڈھائی کروڑکی چاندی سمگلنگ کی کوشش ناکام

رحیم یارخان،ترنڈہ محمد پناہ ( بیورورپورٹ، نمائندہ قوم) تھانہ ترنٖڈہ محمد پناہ پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 کروڑ 40 لاکھ کی سمگل شدہ چاندی برآمد کر کے بین الصوبائی سمگلرسمیت دو ملزمان گرفتارکرلئے، حسب ضابطہ کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے سپرد۔ تفصیل کے مطابق موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری اور لاپرائی سے خطرناک حالت میں کار چلانے پر کار اور لکی مروت کے رہائشی ملزم شہزاد منیر پٹھان اور مظہرکو ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ فضل مگسی کے حوالے کیا جنہوں نے اے ایس آئی ایاز احمد تبسم کو حسب ضابطہ کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اے ایس آئی ایاز تبسم نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی مشکوک صورت حال اور مسلسل کھسر پھسر دیکھتے ہوئے ایس ایچ او فضل مگسی، اے ایس آئی ایاز تبسم اور محرر تھانہ محمد اجمل نے کار کی کی تلاشی کے دوران سٹپنی معمول سے بھاری پاتے ہوئے ٹائر کھلوایا تو اس سے 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی چاندی برآمد ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ کارروائی کے بعد ملزمان اور برآمدہ چاندی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے، ملزمان عرصہ دراز سے کوئٹہ سے چاندی سمگل کر رہے تھے، کامیاب کارروائی پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں