جتوئی( نامہ نگار ) تھانہ جتوئی میں میرے بیٹے کو ناجائز مقدمے میں ملوث کیا گیا، شفاف تحقیقات کر کے انصاف فراہم کیا جائے،مومنہ مائی والدہ کی پریس کانفرنس۔ تفصیل کیمطابق تھانہ جتوئی میں درج مقدمہ نمبر 598/26 کے مرکزی ملزم نورالاسلام کی والدہ مومنہ مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بے گناہ ہونے کے باوجود ناجائز طور پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا نورالاسلام بے قصور ہے اور اسے ذاتی رنجش یا غلط معلومات کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون اور عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں، تاہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہیں کہ مقدمے کا غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور بے گناہ کو انصاف مل سکے۔مومنہ مائی نے اعلیٰ حکام، ضلعی پولیس افسر اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ مقدمے کا میرٹ پر ازسرِ نو جائزہ لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر ان کا بیٹا بے گناہ ثابت ہو تو اسے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ یہ مؤقف نورالاسلام کی والدہ مومنہ مائی نے پریس کانفرنس کے دوران پیش کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے پولیس یا دیگر متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے نہیں آیا ۔







