بہاولپور(ڈپٹی بیورو چیف) این جی او کی آڑ میں خواتین کی عزتوں سے کھیلنے والے انسان نما درندے جعلی ڈاکٹرنے بیوی اوربھائیوں کیساتھ مل کربھابھی قتل کرڈالی ۔گھرسے غائب ہوجانے کاڈرامہ رچاکرکارروائی سے بچنے کی کوشش بھی ناکام مغویہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں بھائی کو گواہ بنالیاپولیس نے شک گزرنے پرمرکزی ملزم قمر سجاد کوگرفتار کیاتوپردہ فاش ہوگیا گھرسے100 کلومیٹردورگاؤں کی حویلی سے نعش برآمد تینوں بھائیوں اور بیوی گرفتار مرکزی ملزم کے گھرسے سینکڑوں لڑکیوں کے قومی شناختی کارڈکی کاپیاں اورتصاویربرآمدتھانہ عباس نگرکی پولیس نے چاروں ملزمان حراست میں لے لیے مرکزی ملزم قمر سجاد کا این جی اوکی آڑمیں درجنوں لڑکیوں کی عزتوں سے کھیلنے کابھی انکشاف تحقیقات کادائرہ کارتوسیع کرنے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق چک نمبر31 بی سی ڈیرہ بکھا کے رہائشی محمدحسین کی بیٹی شاہدہ پروین کی شادی چار سال قبل اس کے بھتیجے راشدمنہاس عرف محبوب کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا تھا اورراشدمنہاس کی دوہمشیرگان کی شادی شاہدہ پروین کے بھائیوں سے ہوئی تھیں مبینہ طورپرراشدمنہاس کابڑابھائی قمرسجادجوکہ ایک ڈسپنسر تھاخودکوڈاکٹرکہلا تاتھااورحاصل پورکے علاقہ میں این جی او چلاتاتھا اس طرح مبینہ طور موصوف مختلف علاقوں سے بے روزگار لڑکیوں کوملازمت دینے کے بہانے اپنے چنگل میں پھنساتاتھاوران کی تصاویراورشناختی کارڈ کی کاپیاں منگواکربعدازاں انہیں بلیک میل کرکے اپنی ہوس پوری کرتاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے عباسیہ ٹاؤن سے ایک لڑکی کوبلیک مل کرکے دوسری شادی بھی کررکھی تھی ذرائع کے مطابق جعلی ڈاکٹرقمرسجاد اپنے دونمبردھندے میں اتناآگے نکل چکاتھاکہ اس نے تمام اخلاقی قدریں پامال کردی تھیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قمرسجاد کے دونمبردھندے اورکریمنل لوگوں سے روابط بارے اس کی بھابھی شاہدہ پروین اسے منع کرتی تھی اور قمر سجاد کو خدشہ تھا کہ اس کا راز فاش ہوگیا تو وہ بری طرح پھنس جائے گا اس خوف سے قمرسجادنے اپنے بھائی راشدمہناس کواس کی بیوی شاہدہ پروین بارے اکسایااوراس پرسنگین نوعیت کے الزام لگائے اوراسے دوسری شادی کرنے پربھی راغب کرلیا بتایا گیا ہے کہ مبینہ طورپر راشد منہاس نے شاہکوٹ فیصل آبادکی ایک لڑکی سے خفیہ نکاح بھی کرلیااورشاہدہ پروین کیساتھ لڑائی جھگڑاشروع کردیااس کے بعدجعلی ڈاکٹرقمر سجاداس کی دوسری بیوی اورراشدمنہاس نے اپنے تیسرے بھائی محمدبوٹاکیساتھ مل کرشاہدہ پروین کوٹھکانے لگانے کی خاطرحاصل پورکے ایک گاؤں میں قتل کرکے گڑھا کھود کر دبا دیا پولیس تفتیش کے دوران مرکزی ملزم قمر سجاد نے اپنی بیوی اور بھائیوں کے ساتھ ملکر شاھدہ پروین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور جائے وقوعہ سے گڑھا کھود کر نعش برآمد کرادی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم قمر سجاد جرائم کی وادی میں اس حد تک دھنس چکا تھا کہ لڑکیوں کو بلیک میل کر کے ان کی عزتوں سے کھیلنا معمول بن چکا تھا اور پولیس تفتیش کے دوران ملزم قمر سجاد کے گھر سے سینکڑوں لڑکیوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں جوکہ ایک بہت بڑے سیکنڈل کے طور پر سامنے آسکتا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ عباس نگر سید فضل شاہ نے بتایا کہ ملزم قمر سجاد نے اپنا جرم چھپانے کی خاطر اپنے بھائیوں اور بیوی کو ساتھ ملا گھناؤنی واردات کی ہے مختلف اینگلز سے تفتیش کا عمل جاری ہے وقوعہ کی تہہ تک پہنچیں گے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائیں گے۔






