ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، امریکی زمینی فوج بھیجنے سے بھی انکار-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانے کے بعد انتظامی امور صوبائی حکومت کے سپرد کر دیے جائیں گے: طارق فضل چوہدری-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان سمیت 211 ممالک کو فنڈز ملنے کا امکان-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-سعودی عرب پر حملے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان کا اظہارِ تشویش-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا-آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے تک جا پہنچا

تازہ ترین

ایلون مسک کی نئی ٹیسلا روڈسٹر متعارف، پرواز کرنے کی صلاحیت کا بھی دعویٰ

ٹیکساس: ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کمپنی کی نئی روڈسٹر اسپورٹس گاڑی متعارف کروا دی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف غیر معمولی رفتار سے دوڑ سکتی ہے بلکہ پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
ٹیکساس میں ٹیسلا کے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی جانے والی یہ دو نشستوں والی اسپورٹس کار اپنی جدید خصوصیات کے باعث توجہ کا مرکز بنی۔ دعوے کے مطابق گاڑی ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔
اس گاڑی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ انتہائی ڈھلوان راستوں پر چلنے کے ساتھ ساتھ خصوصی ایئر جیٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے الٹی حالت میں نیچے اترنے کی صلاحیت بھی رکھ سکتی ہے۔
گاڑی کا مظاہرہ کرتے وقت اس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔ ایلون مسک نے وضاحت کی کہ آزمائش کے دوران کسی ممکنہ حادثے میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے ڈرائیور کو گاڑی میں نہیں بٹھایا گیا۔
ایلون مسک نے اعتراف کیا کہ اس تجربے کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے گاڑی وہ تمام صلاحیتیں دکھا سکے جن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ٹیم محفوظ فاصلے پر موجود ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں