ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل 5 فیصد سے زائد سستا

لندن: ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفہ دینے کے اعلان کے بعد عالمی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد سے زیادہ گر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.91 ڈالر سستا ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ کمی اور مذاکرات کے امکانات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم کیے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ آیا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تقریباً 13 روز سے جاری حملوں میں وقفہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیصلہ صرف عارضی توقف ہے یا مستقل جنگ بندی کی جانب کوئی پیش رفت۔

شیئر کریں

:مزید خبریں