Post Views: 30
بڈانی احمد آباد(خبر نگار)اوچشریف کے نواحی علاقے موضع چک کیہل میں دو کمسن معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کا افسوسناک واقعہ سامنے آنے پر علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق موضع چک کیہل کے رہائشی عبدالرزاق عرف چوری ولد الٰہی بخش پر الزام ہے کہ وہ دو معصوم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث تھا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ اوچشریف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔







