الیکٹرک بس سروس رواں ماہ شروع، 45 بسیں ملتان پہنچ گئیں، 5روٹس مقرر

ملتان ( خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے الیکٹرک بس سروس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ملتان ضلع میں 45 الیکٹرک بسیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ مزید بسیں بھی جلد متوقع ہیں۔ ملتان میں الیکٹرک بس سروس کے لیے 5 روٹس مقرر کیے گئے ہیں اور سروس کا آپریشن ستمبر میں شروع کیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں 9 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں اور 3 روٹس پر سروس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ وہاڑی میں 10 الیکٹرک بسیں 2 روٹس پر آپریشنل ہیں۔ اسی طرح لودھراں میں 11 الیکٹرک بسیں 3 روٹس پر سروس فراہم کر رہی ہیں۔کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ ملتان سٹی میں الیکٹرک بس سروس کے لیے 49 بس شیلٹرز کی تعمیر جاری ہے، جن میں سے 32 مکمل جبکہ 17 زیر تعمیر ہیں۔ ملتان صدر میں 87 بس شیلٹرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خانیوال میں 24، وہاڑی میں 45 جبکہ لودھراں میں 128 بس شیلٹرز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے الیکٹرک بس سروس کے روٹس، بس شیلٹرز اور دیگر انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں