آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

یوٹیوبر رجب بٹ اسکینڈل میں نیا موڑ، ’’ہم جنس پرستی’’ کے الزامات سامنے آگئے

لاہور: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بار ان پر نہ صرف شراب نوشی بلکہ ہم جنس پرستی کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ رجب بٹ نے انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں میں الجھایا، قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے، مگر درپردہ وہ متعدد خواتین اور اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر اخلاقی تعلقات رکھتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو شواہد موجود ہیں جو کسی بھی وقت سامنے لائے جا سکتے ہیں۔
فاطمہ خان نے مزید بتایا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں اور نشے کی حالت میں خواتین پر تشدد تک کر چکے ہیں۔ ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، خاص طور پر اس وقت جب کچھ عرصہ قبل رجب بٹ کے دوستوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ ان ویڈیوز نے اس معاملے کو مزید متنازع بنا دیا، جبکہ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ ریکارڈنگز اصل میں کیوں اور کس مقصد کے لیے کی گئیں۔
تاہم رجب بٹ اور ان کے قریبی ساتھیوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے موبائل ڈیٹا کو ہیک کر کے یہ مواد پھیلایا گیا ہے تاکہ انہیں بدنام کیا جا سکے۔ رجب بٹ نے فاطمہ خان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے اور میڈیا ایسے بے بنیاد دعوؤں کو غیر ضروری طور پر ہوا دے رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں