آج کی تاریخ

یوم تشکر 16 مئی: حکومت نے چھٹی کا اعلان کیا یا نہیں؟

اسلام آباد: حکومت نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان مرصوص” میں نمایاں کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یومِ تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو عام تعطیل ہوگی اور تعلیمی ادارے و دفاتر بند رہیں گے۔
تاہم سرکاری ذرائع نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ یومِ تشکر کے موقع پر عام تعطیل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ تصدیق کے بغیر ایسی اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں