سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-شعبہ کپاس تباہ، 40 اقسام تیار کرنیوالے ادارے سی سی آر آئی ملتان کو خطرہ، جِمخانہ میں بدلنے کی سازش-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور

تازہ ترین

کیمبرج پیپر لیک معاملہ: متاثرہ طلبہ کو بغیر فیس دوبارہ امتحان دینے کی سفارش

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی نے کیمبرج کے حالیہ پیپر لیک اسکینڈل پر اپنی سفارشات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو اکتوبر/نومبر 2025 کے امتحانی سیشن میں بغیر کسی اضافی فیس کے دوبارہ امتحان دینے کی سہولت دی جائے۔
کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طلبہ کا یہ بنیادی حق ہے کہ اگر وہ چاہیں تو انہیں ری ٹیک کا موقع بغیر مالی بوجھ کے ملنا چاہیے۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کمیٹی کو تین لیک ہونے والے پرچوں سے متعلق اپنی تحقیقات سے آگاہ کیا، جسے کمیٹی نے شفاف اور تسلی بخش قرار دیا۔
اگرچہ کیمبرج کی ابتدائی تجویز تھی کہ لیک ہونے والے سوالات پر مکمل مارکس دے دیے جائیں تاکہ زیادہ تر طلبہ کو فائدہ پہنچے، تاہم کمیٹی نے زور دیا ہے کہ ان طلبہ کو بھی سہولت دی جائے جو اپنے نتائج بہتر بنانا چاہتے ہیں یا جنہیں موجودہ فیصلے پر اعتماد نہیں۔
کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کرنا ہے، اور وہ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کو امتحانی عمل سے متعلق مکمل وضاحت دینے پر خوش ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں