آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

کوٹ ادو: مدرسہ مہتمم کی پٹرول ایجنسی، طلبا چوکیدار، دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 2 بیہوش

کوٹ ادو(نامہ نگار )مدرسہ کےمہتمم کی غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر چوکیداری کیلئےرات کو سونے والے دو بچے پرسرار طور پر جاںبحق ہوگئے، دو کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیل کےمطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ احسان پور میںنہایت افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔علاقے میں مہتمم شعیب ولد عظیم بخش مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا۔ دور دراز کے بچے مدرسے میں ہی قیام کرتے ہیں۔مدرسہ کے مہتمم نے مدرسے کیساتھ ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی بنا رکھی تھی۔ مہتمم رات کو پٹرول ایجنسی پر چوکیداری کیلئے مدرسہ کے بچوں کوسلاتا تھا ۔گزشہ رات بھی چار بچوں کو پٹرول ایجنسی پر ڈیوٹی دینے کے لیے سلایا۔ صبح جب دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑا گیا وہاں موجود ذوالقرنین ولد ریاض حسین مشوری، مزمل ولد نذیر احمد مشوری جنکی عمریں بالترتیب 9سے 11سال ہیں فوت ہوچکے تھے جبکہ شفقت ولد ریاض عمر 8سال، صداقت ولد شوکت بعمر 9سال بے ہوش تھے جنہیں فوری طور پرہسپتال شفٹ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں بچوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی گیس کمرے میں جمع ہونے سے دم گھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ دائرہ دین پناہ پولیس نے مہتمم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں