ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

کروڑوں کا فراڈ، نیب ملتان کی کراچی میں کاروائی، لیہ سکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

ملتان (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان کی کراچی میں بڑی کارروائی، عرصہ دراز سے روپوش کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث لیہ سکینڈل کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع جبکہ متاثرین اپنی برآمدگی کیلئے نیب ملتان آفس کو اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے کراچی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کے لیہ اسکینڈل کے مرکزی کردار عبدالحئی کو گرفتار کرلیا۔عبدالحی طویل عرصے سے نیب کو مطلوب اور مفرور تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سیکڑوں شہریوں کو رئیل اسٹیٹ اور آن لائن تجارت میں منافع بخش سرمایہ کاری کے جھانسے میں لا کر ان سے خطیر رقم ہتھیالی۔ جبکہ ملزم نے متعدد جعلی کمپنیوں اور اسکیموں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا، جن میں ایک کمپنی “سمٹ 4 ایکس ٹریڈ” بھی شامل ہے۔ اس کمپنی کو قانونی کاروبار کا تاثر دینے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ شہریوں کو اعتماد میں لا کر سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جا سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات اور کی بنیاد پر نیب ملتان نے منظم تفتیش کے بعد کراچی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا یے۔اور ملزم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کی لوٹی گئی رقم کی برآمدگی ممکن بنائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل سے متاثرہ شہری اپنے کلیمز اور شواہد کے ساتھ نیب ملتان سے رابطہ کر کے اپنی شکایات جمع کروا سکتے ہیں، تاکہ ان کے نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں