آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان سسٹم کے تین روز، دس ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو جرمانے

کراچی : شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان سسٹم کے نفاذ کو تین دن مکمل ہوگئے، جس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دس ہزار سے زیادہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تیسرے روز بھی چار ہزار سے زائد ای چالان کیے گئے۔ ڈی ایس پی کاشف ندیم کا کہنا ہے کہ جدید کیمروں کے ذریعے ای چالان سسٹم فعال ہونے کے بعد تیسرے دن ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی سمیت پولیس کی تین اور گیارہ دیگر سرکاری گاڑیوں کے چالان بھی جاری کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 2100، موبائل فون کے استعمال پر 144، غلط سمت سے آنے پر 30 اور سگنل توڑنے پر 314 ای چالان کیے گئے۔
ہیلمٹ نہ پہننے والے 872 موٹر سائیکل سوار بھی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکے۔ ٹریفک پولیس نے رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹریکر کی مدد سے 101 ہیوی ٹریفک کے چالان کیے، جن میں 21 واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق ہیوی ٹریفک کو کم از کم 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ای چالان کے پہلے روز 2 ہزار سے زائد، دوسرے روز 4 ہزار سے زیادہ جبکہ تیسرے روز بھی 4 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کو اب کیمروں کی آنکھ سے بچنا مشکل ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں