آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان سسٹم کے تحت 5 روز میں 22 ہزار سے زائد چالان جاری

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز تک مجموعی طور پر 22 ہزار 869 سے زائد الیکٹرانک چالان جاری کیے جا چکے ہیں، جب کہ صرف پانچویں دن 4 ہزار 136 چالانوں کا اندراج ہوا۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116، سرخ بتی توڑنے پر 169، اور موبائل فون کے استعمال پر 157 چالان کیے گئے۔
ٹنٹڈ گلاسز پر 56، نو پارکنگ پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 20، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 15 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔
اسی طرح رانگ وے پر 8، اور بے جا لوڈ یا اوور لوڈنگ پر 11 چالان کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف تاحال کوئی چالان نہیں کیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہر میں ٹریفک قوانین کی نگرانی مزید مؤثر ہوگئی ہے۔ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور عوامی تعاون سے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں