Post Views: 106
ملتان (عوامی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لودھراں نے رسمی کارروائی کیلئےپولیس کے ارب پتی کانسٹیبل نجیب جٹ کی انکوائری کا حکم تو دے دیا مگر اُسے ذمہ داریوں سے آزاد نہیں کیا اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ نجیب جٹ یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر لودھراں کے کاموں کے سلسلےمیں لاہور گیا ہو اہے اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جبکہ نہ ہی کوئی حکم جاری ہو اہے ۔علاو ہ ازیں محکمہ تعلیم کی طرف سےیہ رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ کسی ضلع میں صرف ایک آدمی کو درجن سے زائد پیف سکول کیسے دیئے جا سکتے ہیں۔ بتا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں ایک ڈویژن سطح کی سرکاری افطاری کیلئے بھی مختلف محکموں سے ریکوری اسی نجیب جٹ ہی کی ذمہ داری تھی اور اس افطاری کی آڑ میں اس نے تمام محکموں سے ریکوریاں کیں جبکہ اس میں سب سے نمایاں حصہ ڈسٹرکٹ ناظر کی طرف سے دیا گیا۔