بہاولپور، وہاڑی میں آپریشن، 78 ملین کی 475 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت دو سمگلرز گرفتار

بہاولپور(ڈپٹی بیوروچیف،نمائندہ خصوصی) بہاو لپور میں پنجاب سی این ایف نے انٹیلی جنس بنیاد پر بڑی کارروائی منشیات فروشوں کا ایک منظم گروہ گرفتار کارروائی کے دوران 78 ملین روپے مالیت کی 475 کلوگرام منشیات ضبط کر کے ایک خاتون سمیت دو بین الصوبائی سمگلرز کو گرفتار کر لیے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب سی این ایف کی بڑی کارروائی، منشیات فروشوں کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا‘بہاولپور اور وہاڑی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے 78 ملین روپے مالیت کی 475 کلوگرام منشیات ضبط کرلی‘کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلرز کوگرفتار کرکےتفتیش شروع کردی گئی‘پہلی کارروائی لال سہانرانیشنل پارک کے قریب کی گئی، کار سے 32 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ملزم عبدالجبارکو گرفتار کیاگیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر وہاڑی کی ڈمپنگ سائٹ پر آپریشن کرکے 382 کلو چرس، 92 کلو افیون اور 1 کلو آئس برآمدکرلی گئی‘منشیات خیبر پختونخوا سے لائی جاتی تھی اورملتان، فیصل آباد، سرگودھا اور قصور بہاولپور سمیت پنجاب کے درجنوں شہروں میں سپلائی کی جاتی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں