بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا صارفین جب اداکار سلمان خان کا آفیشل پروفائل دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں اکاؤنٹ کی جگہ خالی پیج اور “انسٹاگرام یوزر” کا نام نظر آیا، جس کے بعد مختلف افواہیں پھیل گئیں۔
کئی صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، عارضی طور پر بند کیا گیا ہے یا پھر ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے پوسٹس اور اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے، جن میں مداح صورتحال پر تبصرے اور سوالات کرتے نظر آئے۔
تقریباً آدھے گھنٹے بعد سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہو گیا، تاہم اس حوالے سے اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یہ واقعہ اس لیے بھی زیادہ توجہ کا باعث بنا کیونکہ سلمان خان انسٹاگرام پر 72 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک سمجھے جاتے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی پروفائل پر کچھ پوسٹس شیئر کرتے ہوئے مختلف مواقع پر پاپارازی کی موجودگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔







