برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-برگر، پیزا اور شوارما میں مبینہ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال، شہریوں کی صحت داؤ پر-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-ممبران نے زیادتیوں کا حساب برابر کیا، ملتان کو بہترین چیمبرز میں شامل کریں گے: فرینڈز گروپ-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-اینٹی کرپشن کی ملتان اوراحمدپورشرقیہ میں کارروائی، سپروائزر واسا، نائب تحصیلدارگرفتار-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-ایکسین واسا رانا اکرام کی ترقی بھی متنازع، ڈی پی سی بائی پاس، چیئرمین کے شاہی فرمان پر گریڈ 17-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان-کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان

تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر کی وزراء کی غیر حاضری پر برہمی، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انہوں نے نشاندہی کی کہ وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، جسے فوری حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے 20 مارچ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز غیر حاضر رہے، جو پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری کے باعث اہم عوامی مسائل پر بحث ممکن نہیں ہو سکی، اور یہ رویہ ایوان کی کارروائی کے بنیادی مقصد کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے معاملے کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت اراکین کے سوالات کا جواب دینا کابینہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں