آج کی تاریخ

چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب، عید کی تاریخ کیا بنے گی؟

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس 29 ذی القعدہ کو وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
اجلاس کا مقصد چاند کی رویت کی تصدیق اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرنا ہے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔
اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی، بصورت دیگر 7 جون کو عید ہوگی۔
دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو دکھائی دے سکتا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 7 جون کو متوقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں