آج کی تاریخ

پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم، کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس مفت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔ پنجاب میں برسوں سے لاگو برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔ اب شہری بغیر کسی فیس کے اپنی پیدائش اور موت کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ترجمان کے مطابق، پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ العمل ہو چکے ہیں، جن کے تحت کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی بالکل مفت جاری ہوں گے۔ اب شہری اپنی یونین کونسل یا میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں۔مزید برآں، تاخیر سے اندراج پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ مریم نواز نے اس اقدام کو شہریوں کے لیے ایک سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شناخت ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور ہم پنجاب کے شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج شہریوں کو اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کا موقع فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں