آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر مشاورت

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں مرکزی قیادت سمیت صوبائی رہنماؤں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ذرائع کے مطابق بانیِ پی ٹی آئی نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام مرکزی اور صوبائی رہنما ایک صفحے پر رہتے ہوئے فیصلے کریں۔
اطلاعات کے مطابق لیگل ٹیم سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ جنید اکبر، اسد قیصر اور بابر سلیم سواتی کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں میں نیا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمتِ عملی اور موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بیرونِ ملک موجود خیبر پختونخوا حکومت کے ارکانِ اسمبلی کو فوری طور پر وطن واپس بلایا گیا ہے۔ عارف احمد زئی، نزیر عباسی، تاج محمد ترند اور آصف محسود وطن واپس پہنچ چکے ہیں تاکہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لے سکیں۔
ذرائع کے مطابق دو ارکانِ اسمبلی تاحال بیرون ملک ہیں، جنہیں فوری واپسی کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ شیر علی ارباب بھی واپس آ چکے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں