آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

پاکستان پر حملہ ہوا تو ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنااللہ کا دوٹوک پیغام

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بالکل واضح ہے — ہم کسی ہمسایہ ملک پر حملہ نہیں کریں گے، مگر اگر کسی نے ہم پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، ادھار نہیں رکھا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مراد سواتی مسلم لیگ (ن) کے بانی اراکین میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی اور میرے لیے بڑے بھائیوں جیسے تھے، وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کا ہاتھ بڑھایا، لیکن افسوس کہ وہاں سے ہمیشہ تکلیف دہ رویہ ملا۔ “ہم مزید اپنے افسروں اور جوانوں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، اب ضروری ہے کہ دہشتگردوں اور عام شہریوں میں واضح فرق کیا جائے۔”
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کبھی بھی کسی جماعت پر سیاسی یا مذہبی بنیادوں پر پابندی لگانے کی نہیں رہی۔ تاہم کچھ جماعتوں کے احتجاج تشدد اور جانی نقصان پر منتج ہوئے، جنہیں روکنے کے لیے اقدامات ناگزیر تھے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس حوالے سے مکمل تیاری کرلی ہے۔ ان کا وژن ہے کہ بلدیاتی نظام کو گلی محلوں تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی نمائندگی مضبوط ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تمام تنازعات گفت و شنید سے حل کیے جا سکتے ہیں، “ہم چاہتے ہیں کہ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر طے ہوں، لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو جواب ضرور ملے گا۔”

شیئر کریں

:مزید خبریں