آج کی تاریخ

پاکستان میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر، زرمبادلہ ذخائر دگنے ہوگئے، وزیر خزانہ

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ 60 سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی وسائل بڑھانے اور ٹیکس اصلاحات کے ذریعے قرضوں میں کمی کی جائے گی، اور نجکاری کے نتیجے میں ہر سال جی ڈی پی میں 2 فیصد کی بچت متوقع ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ اس وقت مہنگائی کی شرح محض 0.7 فیصد ہے، زرمبادلہ ذخائر دوگنے ہو چکے ہیں اور روپے کی قدر میں 3 فیصد بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں