آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارتِ تجارت میں ملاقات ہوئی جس میں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ پولینڈ کی کمپنی اورلین گزشتہ 26 برس سے پاکستان میں سرگرم ہے اور آئندہ 10 سال میں اپنی سرمایہ کاری کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان نے پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت دی، تاکہ پولینڈ کی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو یکساں فائدہ پہنچ سکے۔
پاکستان نے آئندہ پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولینڈ نے پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں اسلام آباد کی ایک سڑک پولش ایئر کموڈور تُروفچ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے، اعلیٰ سطحی دوروں اور معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں