پی آئی اے نجکاری مکمل، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عارف حبیب کنسورشیم نے کمپنی کے تمام شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔
ترجمان کنسورشیم کے مطابق باقی 25 فیصد حصص کی خریداری کے لیے رقم بھی جمع کروا دی گئی ہے، جبکہ معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کنسورشیم پہلے ہی 75 فیصد حصص اپنے نام کر چکا تھا اور اب مزید 25 فیصد شیئرز خرید کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے کنسورشیم کو باقی حصص خریدنے کا آپشن دیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم مئی میں قومی ایئرلائن کا انتظام سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔
یہ کنسورشیم مختلف بڑی کمپنیوں پر مشتمل ہے جن میں فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی اسکول اور اے کے ڈی گروپ شامل ہیں، جو مل کر اس بڑے مالیاتی معاہدے کا حصہ بنے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں