عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پمز منتقل، چوتھا انجکشن کامیابی سے مکمل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں 28 اپریل کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے انہیں طبی لحاظ سے مستحکم قرار دیا، جبکہ آپٹیکل کوہرینس ٹوموگرافی رپورٹ میں بہتری کے اشارے بھی سامنے آئے۔
پمز ذرائع کے مطابق تمام طبی احتیاطی تدابیر کے ساتھ مائیکروسکوپ کی نگرانی میں انجکشن لگایا گیا اور یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
علاج کے دوران عمران خان کی حالت مکمل طور پر مستحکم رہی، جبکہ عمل سے قبل، دوران اور بعد میں ان کے تمام طبی اشاریے نارمل رہے۔
بعد ازاں انہیں ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں