ایران کا بڑا بیان، امریکا اب دوسروں پر دھونس جمانے کی پوزیشن میں نہیں رہا

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اب اس حالت میں نہیں رہا کہ وہ دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کر سکے یا انہیں اپنی پالیسیوں کا پابند بنا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی موجودہ صورتحال ایسی نہیں رہی کہ وہ آزاد ممالک کو حکم دے سکے یا ان پر دباؤ ڈال کر فیصلے کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کی گئی ایک نئی تجویز پر غور کر رہا ہے۔
اس تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات شامل ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو فی الحال مؤخر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی حکومت کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ اب وہ غیر قانونی اور غیر منطقی مطالبات کے ذریعے دوسروں پر دباؤ نہیں ڈال سکتی، اور اسے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں