آج کی تاریخ

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعلیٰ نے متعدد سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی، سراج الحق کے ساتھ فون پر گفتگو شامل تھی، علاوہ ازیں امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا سے بھی بات چیت ہوئی
وزیراعلیٰ نے سیاسی رہنماؤں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی
رابطوں کے بعد سہیل آفریدی نے فیصلہ کیا کہ ان ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلایا جائے گا
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ مقصد ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں