آج کی تاریخ

وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، امریکا میں آزادی صحافت پر نئی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن: امریکا میں آزادی صحافت کے معاملے پر ایک نیا تنازع سامنے آگیا ہے، جب وائٹ ہاؤس نے میڈیا نمائندوں کے داخلے سے متعلق سخت ضوابط نافذ کر دیے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت اب کوئی بھی صحافی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں پیشگی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا۔ اسی طرح ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، اور بغیر اجازت کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پچھلے مہینے پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں لگائی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی تنظیموں نے شدید تنقید کی تھی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کے یہ اقدامات آزادی صحافت اور شفافیت کے اصولوں کے منافی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق، یہ نئی پالیسی تمام میڈیا اداروں پر مساوی طور پر لاگو ہوگی اور کسی بھی صحافی یا ادارے کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں