آج کی تاریخ

نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی حکومتی اپیلوں پر سماعت مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق حکومتی اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 مارچ سے ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بھی شامل ہوں گے۔
عدالتی شیڈول کے مطابق، 11 مارچ کو 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت ہوگی، جب کہ 12 مارچ کو مزید 8 اپیلوں پر کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ان ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں