ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

نوجوانوں کیلئے آئی ٹی، تعلیم اور ہنر کے فروغ کیلئے تاریخی بجٹ

ملتان (قوم نیوز)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نوجوانوں کی آئی ٹی مہارتوں، تعلیم اور ہنر کے فروغ کے لیے تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔
‘Accelerate Punjab’ پروگرام کے لیے 2.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ ‘E-Libraries’ منصوبے کے لیے 1 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا۔ ‘AI and Emerging Technologies for Governance’ منصوبے کے لیے 1.4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ ‘CM’s Parwaaz Card for International Placement’ پروگرام کے لیے 6.9 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدامات پنجاب حکومت کی نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے عزم کا مظہر ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں