آج کی تاریخ

مولانا فضل الرحمان کا کم عمری شادی کے قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قانون سازیوں میں آئی ایم ایف کی تجاویز اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنایا گیا، اور اب کم عمر بچیوں کی شادیوں پر قانون سازی کی جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ مدارس کے قانون پر دستخط نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون سازی قرآن و سنت کے خلاف ہے اور اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے ملک میں مسلح گروہوں کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں بھی خواتین کے حوالے سے متنازع قانون سازی کی گئی، اور اب ایسا لگتا ہے کہ جائز نکاح کو مشکل اور زنا بالجبر کو آسان بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی کم عمری شادی کے قانون کو مسترد کر چکی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں