آج کی تاریخ

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، تفصیلات جانیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مگر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، لیکن بلوچستان کے بعض علاقوں جیسے بارکھان، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار اور پنجگور میں جزوی ابر آلود موسم اور بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں