ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا  کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کر دیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ ردوبدل یکم مئی کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں