بستی ملوک( نمائندہ قوم ) بستی ملوک نجی تعلیمی ادار ے کی بس کا لاپروائی کے باعث المناک حادثہ 8سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک کے نجی تعلیمی ادارہ ابن قاسم ہائی سکول کی کوسٹر جو طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کرتی ہے سے۔ 389 چک میں ایک طالب علم گاڑی سے اتر رہا تھا کہ ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی دوسری جماعت کا طالب علم انس کلیم اللہ ٹائر کے نیچے کچلا گیا۔ افسوس کہ حادثے کا علم ہونے پر ڈرائیور رکنے کی بجائے گاڑی بھگا کر نکل گیا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر سکول سربراہ ملک شاکر کو اطلاع دی تو ان کے مطابق پرنسپل کا کہنا تھا کہ حادثات تو ہوتے رہتے ہیں ابھی حالات گرم ہیں میں موقع پر نہیں آؤں گا اور 4 گھنٹے بعد پہنچے مبینہ طور پر علاقائی دباؤ ڈال کر معاملے کو دباتے ہوئے ورثاء سے صلح نامہ لکھوا لیا مگر اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ آپکے سکول کی تمام گاڑیوں کے کنڈیکٹر نہیں ہوتے لہٰذا آئندہ کنڈیکٹر لازمی آئے گاڑی کے ساتھ مگر افسوس کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن پھر بغیر کنڈیکٹر کے گاڑی بچوں کو لینے پہنچ گئی جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑی کو خالی واپس بھیج دیا اور بچوں کو سکول نہیں بھیجا ۔ اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچے خوف زدہ اور سہمے ہوئے ہیں۔ علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔







