Post Views: 47
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی مفادات، سلامتی اور دفاع کے خلاف سرگرم آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز بند کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے حالیہ آپریشن میں ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کر دیں، جو ریاست مخالف مواد کے پھیلاؤ میں ملوث تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز کو بھی بند کیا گیا جن پر ملکی سالمیت کے منافی مواد شائع کیا جا رہا تھا۔
پی ٹی اے کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ بند کیے گئے پلیٹ فارمز کی تفصیلات فی الحال عوامی نہیں کی جا سکتیں کیونکہ یہ اقدام رازداری کے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے۔