آج کی تاریخ

ملتان: پنچایت حکم پر ملزم پارٹی کے 15 افراد کی مونچھیں بھنویں صاف، کتا بنا کر گھماتے رہے

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان میں پنچایت کے حکم پر قتل کے مقدمہ کےملزمان کے رشتہ داروں پر مدعی پارٹی نے ملزم پارٹی کے 15 افراد کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں،دو افراد کو گلے میں پھندا ڈال کر کتا بنا کر پوری پنچایت کے سامنے گھمایا گیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل،وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر انسانی سلوک پر نوٹس،9 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتازآباد کے علاقہ میں ایک سال قبل ملزم پارٹی نے مدعی پارٹی کے ایک شخص کو قتل کیا تھا جسکا تھانہ ممتازآباد میں مقدمہ نمبر 2629/24 درج کیا گیا۔دو روز قبل دونوں پارٹیوں کے مابین صلح کے لئے یعقوب ٹاؤن میں ایک پنچایت لگائی گئی جس میں قتل کے مقدمہ کے ملزم کے رشتہ داروں برکت علی،رحمت علی،شفقت، شوکت، بشارت، رفاقت علی پسران لال دین، سیف ولد شفقت، اویس ولد شفقت،اصف ولد شوکت ،بشیر ولد امیر بخش، سلیم ولد خان محمد ،یوسف ولد شفقت اللہ دتہ ولد اللہ رکھا، وسیم عباس ولد محمد سلیم،غلام حسن ولد محمد ندیم صابر نامی شخص کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹی گئیں اور نادر عمر اور اسحاق نامی شخص کے گلوں میں رسی کے پھندے ڈال کر گلے دبائے اور کتوں کی طرح گھسیٹا جبکہ محمد وقار ولد محمد صدیق، محمد شہزاد ولدرانا ادریس ،محمد جمیل ولد محمد اسلم ،رمیز ریاض ولد محمد ریاض ،محمد سلطان ولد انور ،شبیر احمد ولد ولی محمد، محمد اکرم ولد شیر محمد ،عثمان شبیر ولد شبیر احمد، محمد احمد ولد غلام شبیر و دیگر 40 /50 نامعلوم اشخاص و خواتین ارد گرد کھڑے ہو کر پنچایتی طور پر بال کٹوائے مونچھیں منڈوائی اور نادر وغیرہ کے گلے میں پھندے ڈال کر کتا بنایا اور گھسیٹا ۔مسمیان برکت علی وغیرہ مندرجہ بالا میں صابر کی مونچھیں اور بھوئیں مونڈ کر اور نادر وغیرہ کے گلے میں پھندے ڈال کر دبا کر اور کتا بنا کر کھینچ کر اور قتل کرنے کی کوشش کا ارتکاب کیا جس پر 500/v 337 355/ 342/ 324 ت پ20 پیکا ایکٹ 2016 کا ارتکاب کیا ہے جس پر تھانہ ممتاز آباد کے اورنگزیب اے ایس ائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1636/25 درج کر کے کارروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں