آج کی تاریخ

ملتان: سوا ارب کے پراپرٹی فراڈ میں ملوث شکیل میو کا ریٹا ریٹائرڈ آرمی افسر کو بھی 8 کروڑ کا جھٹکا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ذمہ داروں، تاجروں اور معززین شہر سے پراپرٹی کے کاروبار کی آڑ میں مجموعی طور پر سوا ارب روپے کا فراڈ کرنے والے سابق بسوں کے ہاکر اور موجودہ لینڈ پرووائیڈر شکیل میو نے خالد نامی ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر سے بھی 8 کروڑ روپے کا فراڈ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ خالد نامی آفیسر نے اپنی آبائی جائیداد فروخت کرکے پراپرٹی کا بزنس شروع کیا تو شکیل میو نے ابرار نامی مڈل مین کے زریعے نے انہیں فائلیں دلوانے کا جھانسہ دے کر ابتدائی طور پر 3 کروڑ اینٹھ لیا اور پھر چند فائلیں اور بھاری منافع چند ماہ دیا تو مذکورہ ریٹائرڈ آرمی آفیسر سے شکیل میو کے ٹاوٹ کے ذریعے ان کے عزیز و اقارب نے بھی سرمایہ کاری کر دی جس کا شکیل میو کچے کھاتوں میں حساب کرکے انہیں مطمئن کرتا رہا ۔چند سالوں میں شکیل میو نے اپنی جانب سے ان کا کل منافع 18 کروڑ بنا دیا مگر جب اس میں سے مذکورہ ریٹائرڈ آفیسر اور ان کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے والوں نے صرف تین کروڑ مانگا تو شکیل میو صاف منکر ہو گیا کہ میں نے تو براہ راست آپ سے رقم لی ہی نہیں، آپ ملک ابرار سے وصول کریں جسے آپ نے رقم دی ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ فراڈ ،جعل سازی اور جعلی چیکوں کے ذریعے درجن بھر مقدمات کے باوجود شکیل میو نہ صرف کھلے عام پھرتا ہے بلکہ ملتان پولیس سے ہر موقع پر سہولت کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شکیل میو کے ہاتھوں لٹنے والے ایک معزز شہری نے اپنی اکلوتی جائیداد کمرشل پلازہ اونے پونے داموں فروخت کر کے ان لوگوں کو تو رقم ادا کر دی جس کا جس کے ذریعے انہوں نے سرمایہ کر رکھی تھی مگر شکیل میو نے اسے بھی ایک پائی نہ دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں