آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

ملتان بورڈ: 27 ہزار امیدوار فیل، سرکاری کالجز کی کارگردگی مایوس کن، صرف 3 پوزیشنز

ملتان( وقائع نگار) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2025کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 27ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے۔ سرکاری کالجز کی کارکردگی مایوس کن رہی،صرف تین پوزیشنزآئیں۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 63.54فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعلان کے مطابق محمد عاکف رفیق نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح عائشہ شوکت نے 1163 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ فریال فاطمہ نے 1159 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور علی احمد نے 1158 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان و کمشنر عامر کریم خاں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ و طالبات ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں اور ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ قبل از یں کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ ملتان کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس امتحان میں 75322 امیدواروں نے شرکت کی جسمیں 47858 امیدوار پاس ہوئے ۔کامیابی کا تناسب63.54فیصد رہا ۔پری میڈیکل گروپ میں 23227 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 19150 امیدوار پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 82 اعشاریہ 45 فیصد رہا جبکہ 6962 امیدواروں نے اے پلس 475 امیدواروں نے اے اور 4724 امیدواروں نےبی گریڈ حاصل کیا۔پری انجینئرنگ گروپ میں 3944 امیدواروں نے شرکت کی۔ 3102 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 78.65 فیصد رہا۔ 732 امیدواروں نے اے پلس 827 امیدواروں نے اے جبکہ 884 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا جنرل سائنس گروپ میں36 216 امیدواروں نے شرکت کی 13439 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 62.11 فیصد رہا 396 امیدواروں نے اے پلس 2700 9 امیدواروں نے ایک جبکہ 4500 92 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا کامرس گروپ میں 2224 امیدواروں نے شرکت کی جس میں بار ایک1257 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 55 .97 فیصد رہا سو امیدواروں نے اے پلس 219 نے اے جبکہ 367 امیدواروں نےبی گریڈ حاصل کیا۔آرٹس گروپ میں 24247 امیدواروں نے شرکت کی 108 99 امیدواروں پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 44 ااریہ 92 فیصد رہا 417 امیدواروں نے ہی پلس 10858 امیدواروں نے ایک 3756 امیدواروں نےبی گریڈ حاصل کیا۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 میں مجموعی طور پر 9609 امیدواروں نے اے پلس 10434 امیدواروں نے اے 14328 امیدواروں نے بھی 11195 امیدواروں نے سی2107 امیدواروں نےڈی جبکہ 41 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ 144 امیدوار کوئی گریڈ بھی حاصل نہ کر سکے۔

ملتان، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے 26 کیس

ملتان( وقائع نگار)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے 26 کیس رپورٹ کیے گئے جس میں 23 کیسز مختلف سینٹروں سے موصول ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے تین کیسز سامنے ائے 25 کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں 15 امیدواروں کو سزا سنائی گئی جبکہ دس امیدواروں کے خلاف کیس فائل کر دیا گیا جبکہ ایک امیدوار کے خلاف کارروائی تا حال جاری ہے۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات کی ری مارکنگ کا شیڈول جاری کردیا

ملتان( وقائع نگار)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈملتان نے انٹر کے امتحانات کی ری مارکنگ کا شیڈول جاری کردیا ۔مراسلے کے مطابق انٹر میڈیٹ (پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ مورخہ 18 ستمبر 2025 کو شائع ہو گیا ہے۔ ایسے امیدواران جو اپنا رزلٹ ، مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں مقررہ تاریخ کے اندر اندر ادا شدہ بینک چالان کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک لازمی جمع کروائیں۔ بصورت دیگر ری چیکنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں