آج کی تاریخ

معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نجی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر تہلکہ

پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد صارفین کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں موجود خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ملک ہیں، تاہم اس کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سجل کے چاہنے والوں اور ناقدین کے درمیان رائے منقسم ہوگئی ہے۔ کچھ افراد اس ویڈیو کو پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں اور سجل کا دفاع کر رہے ہیں، جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ یہ سب کچھ شہرت حاصل کرنے کے لیے خود کیا گیا ہے۔
تاحال سجل ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر سجل ملک کے 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زائد لائکس موجود ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساکھ کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں