Post Views: 49
مظفرگڑھ(قوم نیوز)سیلاب متاثرین کے امدادی سامان پر دھاوا بولنے کی فوٹیج وائرل ہوگئی، لنگر سرائے میںفلاحی تنظیم الخدمت فائونڈیشن کے خیمہ بستی آنیوالے امدادی سامان پر متاثرین نے دھاوا بول دیا، سیلاب متاثرین فلاحی تنظیم کے امدادی سامان کے ٹرک پر ڈنڈے سوٹے لیکر چڑھ گئے۔ بعد ازاں فلاحی تنظیم کے عہدیدار سیلاب متاثرین سے مذاکرات کے بعد امدادی سامان کا ٹرک لیکر چلے گئے۔








