آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

مریم نواز کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچ چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے مرکزی ٹرمینل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ عام شہریوں کے لیے بس کا کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے۔
شہر کے مختلف مقامات پر الیکٹرک بس اسٹاپس کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے چوک سمیت چار اہم اور گنجان آباد روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے تقریباً 84 کلومیٹر کے رقبے کو کور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بسوں میں وائی فائی، جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم اور موبائل چارجنگ پورٹس جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرے گا۔
مزید یہ کہ الیکٹرک بس سسٹم کے آپریشن اور چارجنگ انفراسٹرکچر سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں