پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

سندھ کے مختلف شہروں میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج

کراچی: دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سندھ بھر میں مظاہرے کیے۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، تھرپارکر، جامشورو اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں پارٹی کی ضلعی قیادت اور ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب قوم پرست جماعتوں نے بھی اس منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ عوامی تحریک نے نوشہرو فیروز میں مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کو صوبے کی زراعت کے خلاف سازش قرار دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا اور زراعت شدید متاثر ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں