عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی خوشخبری: پنجاب میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹے گا، بارشیں متوقع

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ دنوں میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ادارے کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں موسم شدید گرم، خشک اور حبس زدہ ہے، اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم حبس نے موسم کی شدت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
لاہور میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، جو موسم کو کچھ حد تک بہتر بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے پنجاب بھر میں 23 جون تک تیز ہواؤں، آندھی، اور بارش کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمیاتی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے میں مدد دے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں