لیہ(قوم نیوز)کوٹ سلطان کے علاقے ریاض آباد میں درزن کے اوباش بیٹے نے سلائی سیکھنے کے لیے گھر آئی 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک درزی کے بیٹے پر 6 ماہ قبل 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور حملے کی ویڈیو فوٹیج سے اسے بلیک میل کرنے کا الزام ہےجسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم نے اسے گھر میں اکیلا پایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، حملے کی ویڈیو بھی بنائی۔بعد ازاں اس فوٹیج کو شیئر کرنے اور ’اسے وائرل کرنے‘ کی دھمکی دیتے ہوئے ملزم نے مبینہ طور پر پچھلے 6 ماہ سے متاثرہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ پوچھ گچھ کرنے پر متاثرہ لڑکی نے واقعے کے بارے میں بتایا جب کہ طبی معائنہ سے پتا چلا کہ لڑکی 5 ماہ کی حاملہ تھی۔کوٹ سلطان پولیس سٹیشن میں متاثرہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او ہارون رضا رندھاوا نے کہا کہ ڈی پی او لیہ علی وسیم کی نگرانی میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
