آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

لائسنس کے عوض رشوت؛ لاہور خدمت مرکز کے اہلکار بے نقاب

لاہور: پولیس نے لبرٹی خدمت مرکز میں لائسنس جاری کرنے کے عوض رشوت لینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 3 ٹریفک وارڈنز سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لائسنس بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے کی شکایات موصول ہونے پر خصوصی کارروائی کی گئی۔ مخبر کو بطور شہری 10 ہزار روپے دے کر خدمت مرکز بھیجا گیا، جہاں ٹاؤٹ نے رقم وصول کی اور وارڈنز سے کام کروانے کی یقین دہانی کے بعد مزید 15 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر 5 ٹاؤٹس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ان کی نشاندہی پر وارڈن مبین، فاروق اور عمران کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں وارڈنز سے رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکار اور ٹاؤٹ شہریوں سے بھاری رقوم لے کر لائسنس بنوانے میں سہولت فراہم کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں