قوم میں دھماکےدار انکشافات، آن لائن جوا نیٹ ورک لرز گیا، تحقیقات شروع، ڈیلرز غائب

بہاولپور (تحقیقاتی رپورٹ) روزنامہ قوم کی سنسنی خیز رپورٹس نے جنوبی پنجاب میں آن لائن جوئے کے نیٹ ورک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ انکشافات کے بعد تفتیشی ادارے حرکت میں آئے تو بہاولپور میں سرگرم مین ڈیلرز اور ریڈی منیجرز زیرِ زمین چلے گئے، درجنوں واٹس ایپ گروپس خاموش اور کاروبار 80 فیصد تک سکڑ گیا، جس سے مقامی جواریوں سے لے کر غیر ملکی ایپ مالکان تک سب پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کے ٹاؤٹ روپوش ڈیلرز سے رابطے میں ہیں اور بھاری رقوم کے عوض انہیں محفوظ راستہ دینے کے وعدے کر رہے ہیں، جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں چھوٹے کارندوں کی گرفتاری اور نیٹ ورک کی مکمل نشاندہی کے لیے سرگرم ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ بوہڑ گینگ کے سرغنہ اشرف بوہڑ نے غیر ملکی ایپس کی ڈیلرشپ حاصل کرنے کے لیے سادہ لوح شہریوں کو ویزوں اور کاروبار کے لالچ میں پھنسا کر ان کے شناختی کارڈ، تصاویر، اکاؤنٹس اور موبائل نمبر حاصل کیے۔ انہی کی بنیاد پر ’’ریڈی ٹیم‘‘ تشکیل دی جاتی ہے، جس میں ریڈی منیجر ظفر بوہڑ اور آئی ٹی ایکسپرٹ راشد شامل ہیں۔ راشد کا کام اکاؤنٹس کی دیکھ بھال، کرپٹو ڈپازٹ اور ٹیکنیکل سپورٹ ہے، جس کے بعد ہی غیر قانونی بیٹنگ شروع کی جاتی ہے۔یہ گینگ گھروں میں بیٹھی خواتین کو 24 گھنٹے کی شفٹوں میں ہائر کر کے صرف ’’ڈپازٹ اور کریڈٹ اوکے‘‘ کرنے پر مامور کرتا ہے۔ غیر ملکی کمپنیاں تقریباً 7 فیصد کمیشن دیتی ہیں، باقی رقم مختلف ممالک کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے۔قانونی ماہرین نے سائبر کرائم ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ راؤ امجد سمیت گرفتار ملزمان سے اسی پیٹرن پر تفتیش کر کے راؤ پرستار کو گرفتار کیا جائے تاکہ ون ایکس بیٹ، میل بیٹ جیسی ایپس کے پورے نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن ہو۔ذرائع کے مطابق جلد ہی شاہدرہ، حمایتیاں، ٹاہلی محلہ، ٹبہ بدر شیر، کہروڑ پکا، خیرپور ٹامیوالی اور لودھراں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں متوقع ہیں۔

گروہ سرغنہ اشرف بوہڑ،ظفر بوہڑ آئی ٹی ایکسپرٹ راشد ،آخر میںگرفتار راؤ ماجد اور مفرورراؤ پرستار۔

شیئر کریں

:مزید خبریں