پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-پنکی کے رابطہ نیٹ ورک میں بیوروکریٹس، سفارتی و بااثر شخصیات کے نام بھی شامل-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-ایران امریکا سمجھوتے کی تیاری، فیلڈ مارشل کا دوبارہ کامیاب، حوصلہ افزا پیشرفت-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-میونسپل کارپوریشن ملتان میں راؤ رفیع کا راج، سی ای او سرپرست، مویشی منڈی میں بھتہ وصولی-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-ڈاکٹر مسعود ہراج کے اشارے پر نشتر میں پراپیگنڈا مہم، لیب پر ملبہ، مریضوں کا معائنہ بند-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس-نشتر ایڈز غفلت کیس: مسعود ہراج کلیئر، وی سی مہناز خاکوانی ڈاکٹروں کے سیاستدان کے آگے بے بس

تازہ ترین

فیصل ایونیو احتجاج: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے 40 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اس مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کارکنان پر احتجاج، نعرے بازی اور دیگر دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔ پولیس نے 40 سے زائد گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کیا اور ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔
ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کارکنان کو دو روز قبل غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، اور اب اس مقدمے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں جن کی مدد سے واضح ہو سکتا ہے کہ کسی نے سڑک بند نہیں کی تھی۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں