ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-ملتان: بند کمرے میں کھلی کچہری، عوام باہر، افسران اندر، جعلی سائلین پیش، میڈیا بین-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-لال سونہارا پارک میں ہولناک آگ بےقابو، قیمتی جنگلات اور جنگلی حیات شدید متاثر-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-گلبرگ ایگزیکٹو فراڈ، ایم پی اے غلام اصغر گورمانی سمیت ملزموں کی جائیدادیں منجمد-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-تنخواہ دار طبقے کے نچلے حصے کو ریلیف دینے کا مقصد، کئی شعبوں کو بجٹ میں سہولتیں دی گئیں: وزیر خزانہ-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری-سلمان خان کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا فلم ‘کالا ہرن’ کے خلاف نوٹس جاری

تازہ ترین

فوڈ اتھارٹی کا سخت فیصلہ، غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 نومبر تک لازمی طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ اس کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹ کو کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق، یکم دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کی جائیں گی، اور جو ادارے رجسٹریشن کے بغیر پائے گئے، انہیں فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے تمام ریسٹورنٹ اور فوڈ پوائنٹ مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 نومبر سے قبل رجسٹریشن مکمل کر کے کارروائی سے بچیں اور شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنے میں فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں